8

“مرسوں مرسوں، سندھو نہ دےسوں”؛ بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف کراچی میں احتجاج اتوار کو ہو گا

(عاجز جمالی) پاکستان پیپلز پارٹی کے  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر بھارت کی آبی دہشتگردی کے خلاف اتوار 12 جولائی کو کراچی میں “مرسوں مرسوں، سندھو نہ دےسوں”  کےعنوان سے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر لیڈر سعید غنی  نے آج ایک بیان میں بتایا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبی دہشتگردی کررہا ہے۔عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والے اس معاہدے (آرٹیکل 12) کے تحت یکطرفہ معطلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

سعید غنی نے بتایا کہ اتوار 12 جولائی کو کراچی کے تمام اضلاع میں بھارتی آبی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ احتجاجی ریلیوں سے پیپلز پارٹی کے صوبائی اور کراچی ڈویژن کے رہنما، عہدیداران، منتخب نمائندے اور کراچی کے عوام بھرپور شرکت کریں گے۔

سعید غنی  نے کہا کہ خطے میں مستقل امن کی خاطر بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری کرنی چاہئے۔  بھارت کی آبی دہشتگردی خطے میں جنگی صورتحال پیدا کرسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں