
(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں پر سکیورٹی فورسز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کے بہادر جوانوں پر پوری قوم کو ناز ہے،مزید 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکجان ہے،قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :کرک میں پولیس کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک






