
(وقاص عظیم)نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مالیاتی مشیر مقرر کر دیا، نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس مشیر برائے نجکاری اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد علی کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس کے دوران اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ پر دستخط کی منظوری دے دی گئی ، پی سی بورڈ نے ایڈوائزری معاہدہ کی شرائط کا جائزہ لیا۔
ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی منظوری دی، ایشیائی ترقیاتی بنک اپنی مہارت اور تجربے کی بدولت مسابقت اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے اس اہم نجکاری کو تیزی سے مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو شفاف اور مسابقتی عمل کے ذریعے طویل المدتی رعایتی فریم ورک کے تحت نجی شعبے کے قابل آپریٹر کو آؤٹ سورس کیا جائے گا، ہوائی اڈے کی آپریشنل کارکردگی میں بہتری آئے گی، مسافروں کا ہوائی اڈے پر تجربہ بہتر ہو گا۔
ہوائی اڈے کی سہولیات کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کیا جا سکے گا ، نجکاری کمیشن بورڈ نے بورڈ کی آڈٹ کمیٹی کی سفارش پر 2025-26 تا 2027-28، تین سالہ مدت کے آڈٹ کی منظوری دی، آڈٹ کے لیے بی ڈی او ابراہیم اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی بطور بیرونی آڈیٹرز تقرری کی منظوری بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں :کرک میں پولیس کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک






