
(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی کے ریلیز آرڈر جاری کر دیئے گئے۔
وزیر اعلیٰ کے معاون شاہد رند نے بتایا ہے کہ تمام شہداء کے لواحقین کو ان کے گھر پر زر تلافی کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامی اور مالی کارروائی انتہائی تیز رفتاری سے مکمل کی گئی۔
حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کی کفالت، اہل خانہ کی فلاح و بہبود اور شہداء کے بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔
زر تلافی انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں، تاہم حکومت بلوچستان مشکل کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا: سربراہ پاسداران انقلاب






