10

  پنجاب میں نقلِ اراضی ریکارڈ کو قانونی دستاویز کا درجہ دے دیا گیا

(علی رامے)    پنجاب میں “نقلِ اراضی ریکارڈ” کو پہلی بار باقاعدہ قانونی دستاویز کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

  پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی  نے ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق اب ، “نقلِ اراضی ریکارڈ” اب زمینوں کے لین دین میں قانونی طور پر قابلِ قبول ہوگا۔

خرید و فروخت، انتقال، رجسٹری اور دیگر اراضی معاملات میں “نقلِ اراضی ریکارڈ” کو قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔

 پی ایل آر اے کے اس نوٹیفیکیشن سے پہلے  نقل اراضی ریکارڈ” کی قانونی حیثیت واضح نہیں تھی۔  نئے نوٹیفکیشن سے نقل اراضی پر ابہام دور ہو  گیا۔ اس فیصلے سے اراضی کے ریکارڈ میں شفافیت، یکسانیت اور زمینوں کے لین دین میں قانونی تحفظ مزید مضبوط ہوگا۔نئے اقدام سے عوام کو اراضی کے معاملات میں زیادہ آسان، مؤثر اور قابلِ اعتماد ریونیو خدمات میسر آئیں گی۔

پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز، رجسٹرارز، سب رجسٹرارز اور متعلقہ اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:   آزاد کشمیر حکومت نے کالعدم گروہ کی مشکوک سرگرمیوں کے پیش نظر رینجرز اور فیدرل کانسٹیبلری کی کثیر نفری مانگ لی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں