
(بلال خان نیازی) پیرا کا بڑا اقدام،اسلام آباد میں ورچوئل سکولوں کیلئے جامع ریگولیٹری فریم ورک منظورکرلیا گیا۔
پہلی بار ہائیر سیکنڈری سطح تک آن لائن سکولوں کی رجسٹریشن اور نگرانی کا باقاعدہ نظام متعارف کرا دیاگیا،نئی پالیسی کا مقصد سکول سے باہر بچوں، دور دراز کے طلبہ اور خصوصی افراد تک تعلیم کی رسائی ہے۔
ورچوئل سکولوں کے لیے ڈیجیٹل تدریسی تربیت، سائبر سکیورٹی اور قومی نصاب کی مطابقت لازمی قراردی گئی ہے،پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک سکرین ٹائم کی حدود اور امتحانی طریقہ کار کے علیحدہ معیارات مقررکئے گئے ہیں۔
چئیرمین پیرا ڈاکٹر غلام علی ملاح کاکہنا ہے کہ یہ فریم ورک دیگر صوبوں کے لیے بھی ایک مثالی نمونہ بنے گا،وفاقی وزارتِ تعلیم کے تعاون سے تیار کردہ فریم ورک ملک میں شرح خواندگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹ ؛سابق اراکین پارلیمنٹ، ان کی اہلیہ اور بچوں کو مفت بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور






