
(24 نیوز )سٹار بلے باز جوئے روٹ کو ایک مرتبہ پھر انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے ، بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد جو روٹ کو کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے۔
وہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے کپتانی کا عہدہ سنبھالیں گے، میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ جو روٹ اگلے سال ایشز سیریز تک کپتان برقرار رہ سکتے ہیں۔
دوسری جانب مارکس ٹریسکوتھک کو انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کی توقع ہے، پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹریسکوتھک کو عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں دی جاسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ






