
(24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیر مین محسن نقوی نے سکولز کے بچوں میں پاکستان کے پسندیدہ کھیل کرکٹ کے حوالے سے چھپی صلاحیتوں کو تلاش کرنے کا پروگرام شروع کرتے ہوئے خوشخبری دیدی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا ایپ’’ایکس‘‘ پر اپنا ایک پیغام جاری کیا ہے ، جس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ’’اب تک کا سب سے بڑا # PCBTalentHunt ( سکول کرکٹ) 2026-27 19 ستمبر سے شروع ہوگا! پہلی بار، 100 اضلاع کے 1400 سکولوں کے 21,000 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ،افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور، ہفتہ دوپہر 2 بجے، اس کے بعد راحت فتح علی خان لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے۔
The biggest-ever #PCBTalentHunt (School Cricket) 2026-27 starts 19 Sept! For the first time, 21,000 players from 1,400 schools across 100 districts take part Opening match: Gaddafi Stadium, Lahore, Sat 2 PM, followed by Rahat Fateh Ali Khan live ???????? pic.twitter.com/bDt9Whw6Lr
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 17, 2026
یہ بھی پڑھیں:فیول ریلیف پیکج پر حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مذاکرات کامیاب، ڈیڈلاک ختم






