
(24 نیوز )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر عبداللہ فضل انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے، وہ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران برائن لارا سٹیڈیم میں تربیتی سیشن کے دوران زخمی ہوگئے ۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بیٹر عبداللہ فضل کمر کی شدید انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑی کی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عبداللہ فضل کو 23 جولائی کو ٹرینیڈاڈ میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں تربیتی سیشن کے دوران کمر کے نچلے حصے میں شدید چوٹ آئی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی اسکین اور طبی معائنے کے بعد ٹیم کے میڈیکل پینل نے تصدیق کی ہے کہ عبداللہ فضل کو مکمل بحالی کے لیے ری ہیبلیٹیشن سے گزرنا ہوگا، جس کے باعث وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور آئندہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے باقی میچوں کے لیے عبداللہ فضل کے متبادل کھلاڑی کا اعلان ضرورت پڑنے پر مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ






