(24نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر کے تمام سرکاری سکول یکم اگست 2026 سے دوبارہ کھل جائیں گے،صوبائی حکومت نے سکولوں کی دو روزہ بندش کا سابقہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر(ڈی ای او )اپر دیر کےمطابق تمام تعلیمی اداروں میں یکم اگست سے معمول کی تدریسی سرگرمیاں بحال ہوں گی،جمعہ اور ہفتہ کو تعطیل نہیں ہوگی،سکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ڈی ای او نے تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی،ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز کو سکولوں میں تمام انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت بھی کئی گئی ہے۔
ڈی ای او میل اپر دیر نے غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس پر اعتماد نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں معمول کے شیڈول کے مطابق کلاسز کا دوبارہ آغاز ہوگا۔ 
یہ بھی پڑھیں: خطرناک ملزم عمر بٹ سی سی ڈی مقابلے میں ہلاک






