1

آزاد کشمیر؛ الیکشن شیڈول کےبعد تبادلہالیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لے لیا

(24نیوز) چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کا بڑا ایکشن لیتے ہوئے الیکشن شیڈول کے باوجود گریڈ 19 کی پوسٹ کی منتقلی پر محکمہ صنعت و تجارت سے دو روز میں وضاحت طلب کرلی۔

 پابندی کے باوجود تبادلے اور تقرریوں پر  الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق جونئیر آفیسر کی خواہش پر اہم پوسٹ کی منتقلی کا انکشاف ہواہے جہاں میرپور سے مظفرآباد گریڈ 19 کی پوسٹ بجٹ سمیت منتقل کرنے کی سمری منظورہوئی۔

اس سلسلے میں  چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے تحریری نوٹس جاری کر دیا،نوٹس کے مطابق محکمہ صنعت و تجارت کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ 

 عوامی و سماجی حلقوں  نے اس معاملے کا  نوٹس لیتے ہوئے سمری فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کا امکان ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں کوئلہ کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی، بائیس مزدور اندر پھنس گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں