1

نادرا نے ڈیجیٹل شعبے میں اچھی پرفارمنس کے   تین ایوارڈ حاصل کر لئے

(اویس کیانی)  نادرا نے ڈیجیٹل شعبے میں اچھی پرفارمنس کے   تین ایوارڈ حاصل کر لئے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے ایوارڈز تقسیم کئے۔
“ٹی اے ایف-اے بی ایل پبلک سیکٹر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایوارڈز 2026 ” پاکستان کے پہلے ایوارڈز ہیں۔
نادرا کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر “سٹیزن  ایکسپیرئنس آف دی ایئر” دیا گیا۔
پاکستان آن لائن ویزا سسٹم (POVS) پر “ایکسیلینس اِن ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن” کا ایوارڈ دیا گیا اور  نادرا ٹیکنالوجیز کو ای سہولت پر “فن ٹیک سلوشن آف دی ایئر” ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈز ٹیک ایڈوائزری فورم اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کی جانب سے  دیئےگئے۔
یہ بھی پڑھیئے:  اداکارہ زینب راجہ نے بھی فہد شیخ  کی شکایت کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں