1

محکمہ خوراک سندھ کا گندم خردبرد میں ملوث 8 افسران و اہلکار برطرف

(آزاد نہڑیو) محکمہ خوراک سندھ نےگندم خردبرد میں ملوث 8 افسران و اہلکار برطرف کردیا،برطرف افسران سے 5 ارب 12 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کا حکم بھی جاری کردیا گیا۔
محکمہ خوراک نے برطرفی کے نوٹی فکیشن جاری کردیئے  جس کے مطابق خیرپور کے فوڈ انسپکٹر ظہیر عباس شر ملازمت سے  برطرف کردیا،برطرف افسر سے 2 ارب 8 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کا حکم جاری کیا گیا۔

 سانگھڑ کے فوڈ انسپکٹر محمد عباس میمن کو ملازمت سے برطرف کرکے  ایک ارب 5 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد واجب الادا قراردئےگئے،شکارپور کے فوڈ سپروائزر محمد مٹھل مگسی ملازمت سے کرکے 84 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کا حکم جاری کیا۔ 

دادو کے فوڈ سپروائزر محمد حسن دل کو برطرف کیا گیا جبکہ اس سے 70 کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری ہوگی۔

علاوہ ازیں،فوڈ انسپکٹر عمران علی مگسی اور فوڈ سپروائزر قربان علی مگسی بھی ملازمت سے برطرف کئے گئے،محمد منور آرائیں اور غلام مصطفیٰ میرانی کو بھی ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  قومی معیشت کیلئے بڑی خبر،سجاول میں تیل و گیس کا نیاکنواں دریافت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں