
(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی تعطیلات کے دوران جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے صرف چار روز میں 337 مقدمات کے ریکارڈ فیصلے کر دیے۔
لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ گرما کی عدالتی تعطیلات کے دوران بھی مقدمات کی سماعت اور فیصلوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے صرف چار عدالتی روز میں مجموعی طور پر 337 مقدمات کے فیصلے کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے صوبہ بھر سے آنے والے سائلین کی فوجداری نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے سنگل بنچ اور ڈویژن بنچ دونوں میں بڑی تعداد میں مقدمات نمٹائے۔
اعداد و شمار کے مطابق جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے سنگل بنچ میں 293 جبکہ ڈویژن بنچ میں 44 مقدمات کے فیصلے کیے، جس سے مجموعی تعداد 337 تک پہنچ گئی،روزانہ کی بنیاد پر فیصلوں کی تفصیل کے مطابق 27 جولائی کو مجموعی طور پر 84 مقدمات کے فیصلے کیے گئے جن میں 71 مقدمات سنگل بنچ جبکہ 13 مقدمات ڈویژن بنچ میں نمٹائے گئے۔
اسی طرح 28 جولائی کو 77 مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا، جن میں 60 مقدمات سنگل بنچ اور 17 مقدمات ڈویژن بنچ میں شامل تھے،29 جولائی کو جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے سب سے زیادہ 91 مقدمات کے فیصلے کیے جن میں 83 مقدمات سنگل بنچ جبکہ 8 مقدمات ڈویژن بنچ میں نمٹائے گئے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات کے باوجود مقدمات کے بروقت فیصلوں سے زیرِ التوا مقدمات کے بوجھ میں کمی لانے میں مدد مل رہی ہے جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع سے آنے والے سائلین کو بھی فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :






