
(ویب ڈیسک)امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس آج معطل کر دی گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد میں روک لی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی عارضی معطلی کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ٹرین کی معطلی کے باعث مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، قیمت ایک ہفتے کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی