1

اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاستعلیمی تعاون اورسکالرشپ پروگرامزکاجائزہ

(انور عباس)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس ہوا جس میں بین الاقوامی تعلیمی تعاون اور سکالرشپ پروگرامز کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی، سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری تعلیم، چیئرمین ایچ ای سی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ 

اجلاس میں دوست ممالک کے طلبہ کو دی جانے والی سکالرشپس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزارت تعلیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ 

اسحاق ڈار نے تعلیمی تعاون کا دائرہ مزید وسیع کرنے اور نئے مواقع تلاش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے دوست ممالک کے ساتھ تعلیمی روابط اور عوامی سطح پر تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئےتعلیمی تبادلوں اور  سکالرشپ پروگرامز کے فروغ کے لیے متعلقہ اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  خضدار بڑی تباہی سے بچ گیا، بارود سے بھری دو گاڑیاں تباہ، 4دہشتگرد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں