1

سیلابی صورتحال اوراربن فلڈنگ پی ڈی ایم اے کاالرٹ جاری

(علی رامے)پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائوں میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے اپ ڈیٹس جاری کردیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے،دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے،دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے،کالا باغ میں  2 لاکھ 63 ہزار اور چشمہ میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 94 ہزار ہے،وزیر آباد ناکہ پلکھو میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں نالہ پلکھو میں پانی کا بہاؤ 3600 کیوسک ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق نارروال نالہ بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب ہے،مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 5 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے،بالائی کیچمنٹس میں متوقع بارشوں کے باعث مشرقی دریاؤں اور ان سے ملحقہ نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
 ڈی جی سیف انور جپہ کاکہناہے کہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،مری گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں،حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں ۔ فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام تر بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں۔بچوں کا خاص خیال رکھیں، انہیں دریاؤں ،ندی نالوں میں ہرگز نہ نہانے دیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں