1

 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا لائسنس معطل ہوگا

(وقاص احمد)اب دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا ڈرائیونگ لائسنس معطل ہوگا۔
سی ٹی اولاہور  سید عبدالرحیم شیرازی کا کہناہے کہ کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ساتھ روٹ پرمٹ بھی معطل کئے جائیں گے،بغیر ترپال مٹی،ریٹ والی ٹرالیوں اور ڈمپرز کا شہر لاہور میں داخلہ بند ہے،خلاف ورزی پر 1013 مقدمات درج کروائے گئے۔
سی ٹی اولاہور کے مطابق شہر کے 12 داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ 45 اسپیشل ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں،رواں ماہ کے دوران دھواں چھوڑنے پر 3649 اور آلودگی کا باعث بننے والی 2183 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی،بغیر فٹنس اور خستہ حال 06ہزار 820 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اعظم خان سواتی 4 اکتوبر احتجاج کی مبینہ مالی معاونت کے مقدمے میں بری
سی ٹی اولاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق بغیر ترپال، پانی و دیگر حفاظتی اقدامات کے بغیر ٹریکٹر ٹرالی چلنے کی اجازت نہیں،آرٹیفیشل انٹیلی جینس سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کی چالاننگ کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں