1

بلاول بھٹو زرداری نے مظفر آباد الیکشن کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

(24نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مظفر آباد جلسے اور 2  اگست الیکشن کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ مظفرآباد کے جلسے میں عوام نے موسلا دھار بارش کے دوران جس حوصلے اور جذبے کا مظاہرہ کیا،میں اس پر آپ کو دل سے سلام پیش کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری  کاکہناتھا کہ آپ نے پورے کشمیر کو پیغام دیا ہے کہ مظفرآباد اپنے حقوق لینے کیلئے تیار ہے۔مظفرآباد والوں! دو اگست کو اسی جذبے کے تحت باہر نکلیں،تیر پر مہر لگائیں، حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کیلئے کیونکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ڈانس کرکے ٹریفک کنٹرول کرنے والے اہلکار کی دھوم مچ گئی، ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں