1

وفاقی دارالحکومت میں مشکوک ڈرون گر کر تباہ ہو گیا

(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مشکوک ڈرون گر کر تباہ ہو گیا۔

پولیس ذرایع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں پرائم منسٹر ہاؤس، وفاقی سیکرٹریٹ اور دیگر حساس عمارات سے کچھ فاصلے پر واقع  سیکٹر ایف سکس ون  کے قریب ایک مشکوک سرویلنس ڈرون گر کر تباہ ہوگیا۔

اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ مشکوک ڈرون کے ملبے کو تحویل میں لے کر تھانے میں منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم کا فائنل آج رات کب ہو رہا ہے؟ وقت سامنے آ گیا

اب تک یہ سامنے نہیں آیا کہ یہ ڈرون کس نے کہاں سے اڑایا تھا۔ یہ بھی سامنے نہیں آیا کہ یہ ڈرون تباہ کیسے ہوا۔  اس  ڈرون سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی طرح کا ڈرون اڑانے پر سخت پابندی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:   ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 16 اگست کو صبح 10 بجے ملک بھر میں بیک وقت ہو گا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں