1

سندھ فوڈ اتھارٹی  نے  ڈی ایچ اے فیز 8 میں مشہور ریسٹورنٹ سیل کر دیا

(24 نیوز )سندھ فوڈ اتھارٹی  نے  ڈی ایچ اے فیز 8 میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے  مشہور ریسٹورنٹ سیل کر دیا ۔

ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 8 میں واقع KIADO ریسٹورنٹ سے بڑی تعداد میں زائدالمیعاد گوشت اور دیگر اشیائے خورونوش برآمد کی گئیں۔

صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کی ہدایت پر کاروائی کر کے ایمار میں قائم مشہور KIADO ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا، اس موقع پر محبوب الزمان نے کہا کہ مہنگا یا معروف ریسٹورنٹ ہونے کی بنیاد پر کسی کو قانون سے استثنیٰ حاصل نہیں۔

ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ معائنہ رپورٹ میں KIADO ریسٹورنٹ کی 15 سے زائد خلاف ورزیوں کی نشاندہی ہوئی،مختلف ساسز، مایونیز، لہسن کا پیسٹ اور فروٹ پیوری بھی زائدالمیعاد پائی گئیں، ریسٹورنٹ انتظامیہ سندھ فوڈ اتھارٹی کا لائسنس پیش نہ کرسکی۔ 

انھوں نے کہا کہ ریسٹورنٹ میں گوشت کی خریداری اور سپلائی کا ٹریس ایبلٹی ریکارڈ پیش نہ کیا جاسکا، ریسٹورنٹ انتظامیہ حلال سرٹیفکیشن بھی پیش کرنے میں ناکام رہی۔

وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے بتایا کہ شہریوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا،زائدالمیعاد خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

وزیر خوراک سندھ مخدوم محبوب الزمان  نے فوڈ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ صوبے بھر میں ریسٹورنٹس کی اچانک انسپیکشن مزید تیز کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی سے ابوظہبی جانے والی غیرملکی ائیر لائن حادثے سے بال بال بچ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں