6

 آج بھی بادل برسیں گے؛ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

(ثمرہ فاطمہ)لاہور میں آج بھی بادل برسنے کا امکا ن ہے۔
 محکمہ موسمیات کی جانب سے آج 20 سے 60 فیصد تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
لاہور کاآسمان بادلوں کی لپیٹ میں ہے اوردرجہ حرارت 31ڈگری ریکارڈکیاگیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ 13کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے سلال ڈیم سے پھرپانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری
لاہورمیں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں