6

 عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 99ویں سالگرہ تقریب

(احمدمنصور) جی ایچ کیو راولپنڈی میں عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 99ویں سالگرہ کی تقریب منعقدہوئی۔
 چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، چینی سفارتخانے کے حکام اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتےہوئے پیپلز لبریشن آرمی کو 99ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد پیش کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے دفاع، قومی ترقی اور عالمی امن و سلامتی میں پی ایل اے کی نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی منفرد، آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر پورا اترنے والا رشتہ ہے،پاکستان اور چین کی دوستی بدلتے علاقائی و عالمی چیلنجز کے باوجود ہمیشہ مضبوط اور ثابت قدم رہی۔
 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج اور پیپلز لبریشن آرمی باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم سے بندھے حقیقی شراکت دار ہیں،پاکستان اور چین علاقائی امن، استحکام اور مشترکہ تزویراتی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں پھر کشیدگی بڑھنے کا خدشہ، ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر مزید حملوں کا حکم دے دیا
چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی نمایاں خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے چین کی جانب سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں