
(راودلشاد) وزیراعظم شہباز شریف سابق ایم پی اے ماجد ظہور کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ماجد ظہور سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی،سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بھی مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔
یہ بھی پڑھیں : دہشتگردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں:وزیراعظم






