
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے بانی عمران خان کے ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور مرض کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی تردید کردی۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اسپتال میں ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور بیماری کے باعث زیرعلاج نہیں،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پربانی پی ٹی آئی کے زیرعلاج ہونے کی خبروں کی تردید کرتا ہوں لہٰذا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے صحت کے بارے بغیر تصدیق کوئی خبرنہ چلائیں،بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ متعلقہ لوگوں سے تصدیق کی ہے، میں نے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو بھی آگاہ کیاہے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جیل میں ناحق بندہیں، ان کے علاج اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں ایک اور سیکنڈل سامنے آگیا،2 ملزمان گرفتار






