
(جاوید اقبال) سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ مجھے کوئی پاور نہیں چاہیے، میں دنیا کا مالک نہیں بننا چاہتا،پاور یا پیکج سے زیادہ میرے لیے کام کی آزادی اور ڈیلیوری اہم ہے۔
ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کو ہمیشہ کہا ہے کہ مجھے رول دیں تو کام کرنے کا پورا موقع دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں واپسی ممکن ہے، لیکن اس کے لیے کھلاڑیوں کو ذمہ داری نبھانی ہوگی،2003 ورلڈ کپ کے بعد بھی سینئر کھلاڑیوں کے جانے پر ہم نے ذمہ داری اٹھائی تھی۔
یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کھلاڑی بڑا سوچیں گے تو نتائج بھی بڑے اور مثبت آئیں گے۔






