
(روزینہ علی) دوسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دےدی، میزبان ٹیم کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی برتری مل گئی ہے۔
اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ کا پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا، جنوبی کوریا نے دوسرے کوارٹر کے آخری لمحات میں پہلا گول کر کے برتری حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے عبد الرحمٰن نے تیسرے کوارٹر میں مقابلہ برابر کیا جبکہ چوتھے کوارٹر میں ابو محمد نے دو گول اسکور کر کے پاکستان کو فتح دلائی۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی میچ دیکھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ہاکی ٹیسٹ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔






