
(ویب ڈیسک) سام سنگ کے فولڈایبل سمارٹ فونز سکیسے ہوں گے، ایک نئی لیک میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی اگلے سال 2027 کے دوران پانچ نئے فولڈایبل فلیگ شپ ڈیوائس لانچ کرنے پر کام کر رہی ہے، جن میں ممکنہ طور پر پہلی رول ایبل ڈسپلے والی ڈیوائس بھی شامل ہو سکتی ہے۔
ان نئے ماڈلز کے سامنے آنے والے کوڈ نیمز بی 9، ایچ 9، کیو 9 اے، کیو 9 بی اور زیڈ 9 ہیں۔
بی 9 ممکنہ طور پر گلیکسی زیڈ فلِپ 9 جبکہ ایچ 9 گلیکسی زیڈ فولڈ 9 کا کوڈ نیم ہے کیونکہ گزشتہ ماڈلز فلِپ 8 اور فولڈ 8 کے کوڈ نیم بالترتیب بی 8 اور ایچ 8 تھے۔
لیک میں بتایا گیا ہے کہ کیو 9 اے اور کیو 9 بی غالباً گلیکسی زیڈ فولڈ 9 الٹرا ور ٹرائی فولڈ 2 کے مختلف ورژنز ہیں۔ تاہم، اس بارے میں ابھی کوئی باضابطہ تصدیق موجود نہیں۔
سام سنگ کے لیک سے سامنے آنے والے نئے فونز میں سے سب سے زیادہ توجہ زیڈ 9 کوڈ نیم نے حاصل کی ہے۔یہ ڈیوائس ہارڈویئر کے لحاظ سے روایتی فون کے بجائے کسی ٹیبلیٹ جیسی دِکھائی دیتی ہے، جس کے باعث قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ سام سنگ کی پہلی رولیبل ڈسپلے والی ڈیوائس ہو سکتی ہے۔
تاہم، سام سنگ نے ان اطلاعات پر ابھی تک کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا، اس لیے ان دعوؤں کو فی الحال لیکس اور افواہوں کے طور پر ہی دیکھا جا رہا ہے۔






