
(ابراہیم قریشی)حضرت علی بن عثمان المعروف حضرت داتا گنج بخش ہجویریؒ کا 983سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، عرس کے موقع پر ملک بھر سے زائرین کی داتا دربار آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں عقیدت مند فاتحہ خوانی اور حاضری دے کر خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
عرس کی تقریبات کے دوران داتا دربار پر محافلِ ذکر، نعت خوانی، قوالی اور دیگر روحانی و مذہبی پروگرام منعقد کیے جائیں گے، جبکہ زائرین کے لیے لنگرِ داتا کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
انتظامیہ نے عرس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے ہیں، زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات، صفائی کے مؤثر اقدامات اور ٹریفک مینجمنٹ پلان بھی نافذ کر دیا گیا ہے تاکہ آنے والے عقیدت مندوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا
حکام کا کہنا ہے کہ عرس کی تمام تقریبات روحانی عقیدت، احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہیں گی، جبکہ متعلقہ ادارے سکیورٹی اور انتظامی امور کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
دربار کے اندرونی و بیرونی حصہ کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔






