1

ایل اے 27مظفر آباد میں ملتوی انتخابات 4 اگست کو ہوں گے: چیف الیکشن کمشنر

(24نیوز)مظفرآباد میں چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ نے  کہا ہے کہ ایل اے 27 مظفرآباد میں ملتوی ہونے والی پولنگ 4 اگست کو ہوگی۔

انہوں نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایل اے 27 میں موسم کی خرابی کے باعث پولنگ کا عمل ملتوی کرنا پڑا تھا۔

 چیف الیکشن کمشنر کے مطابق ملک بھر میں اب تک پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے۔

غلام مصطفیٰ نے کہا کہ تبدیلی تشدد کے ذریعے نہیں بلکہ ووٹ کے ذریعے ہی لائی جا سکتی ہے، انہوں نے عوام سے پرامن انداز میں انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اپیل بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:آکٹوپس نے تیراک کو  دبوچ لیا!ویڈیو وائرل

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں