1

خیبرپختونخوا:2ماہ میں آپریشن 11 گرج کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری، متعدد خوارج جہنم واصل ، ٹھکانے تباہ  

(احمد منصور)خیبرپختونخوا میں گزشتہ دو ماہ سے آپریشن “11 گرج” کے تحت سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن 11 گرج کے دوران سیکیورٹی فورسز نے متعدد خوارج کو جہنم واصل کیا اور ان کے ٹھکانے بھی تباہ کیے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے سہولت کاروں کوبھی پکڑا جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ کےعلاقے شاکرو میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، باجوڑ میں کامیاب آپریشنز کے دوران متعدد خوارج کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن 11 گرج کے دوران خوارجین کے زیرِ استعمال دیسی ساختہ بموں کو بھی تباہ کیا، زمینی اور کوارڈ کاپٹر کی مدد سے کی جانے والی کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں کو مقامی آبادی سے بھاگنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کا نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ ،بہترین انتظامات پر خوشگوار حیرت کا اظہار

سکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور خیبرپختونخوا میں دیرپا امن کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں