1

     آج رات تھنڈر سٹارم اور موسلادھار بارش کی پیشین گوئی

(24نیوز) محکمہ موسمیات نے آج رات  بالائی سندھ، جنوب مشرقی سندھ،   خیبرپختونخواہ، کشمیر    ، اسلام آباد،  پنجاب   اور شمال مشرقی بلوچستان میں کئی علاقوں میں  تیز ہواؤں، آندھی  اور گرج  چمک کے ساتھ بارش  کی فورکاسٹ کی ہے۔   آج رات  چند مقامات پر موسلادھار بارش  اور شدید موسلادھاربارش  کا بھی امکان  ہے۔          
محکمہ موسمیات نبے بتایا ہے کہ کل پیر  کے روز آزاد   کشمیر    ،   خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، پنجاب   اور شمال مشرقی بلوچستان     میں تیز ہواؤں، آندھی  اور گرج  چمک کے ساتھ بارش  ہونے کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر موسلادھار  ، کچھ علاقوں میں شدید موسلادھاربارش  کا امکان ہے ۔  گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج رات شیخوپورہ، قصور، فیصل آباد، ملتان،  ساہیوال، اوکاڑہ ، بہاولنگر ،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار ریجن، پشاور، نوشہرہ میں موسلادھار بارشوں کے باعث  نشیبی علاقوں زیرآب آنے کا اندیشہ ہے۔
 موسلادھار بارشوں کے دوران  بالائی خیبر پختونخوا (دیر،  سوات، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، شانگلہ،  ایبٹ آباد)،  مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ  بھی ہے۔
کشمیر، مری ، گلیات، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار،   خیبر پختونخوا اور  ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں موسلادھار   بارشوں کے باعث  طغیانی کا خدشہ  ہے۔
   اسلام آباد اور گردونواح میں    مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔  اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ 
   چترال،  دیر، سوات ،  کوہستان،   شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بونیر، کوہاٹ، کرم ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، پشاور، مردان ،ہنگو  ،  ٹانک،  لکی مروت،کرک ،ڈی آئی خان، بنوں اور  وزیرستان  میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران  چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، خوشاب،  میانوالی ،سرگودھا، ساہیوال ،   لیہ، بھکر، نورپور تھل، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، خانپور، ملتان، وہاڑی، خانیوال، لودھراں،  مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی  بھی  توقع  ہے۔    
سندھ کے بیشتر اضلاع میں   موسم گرم اور مرطوب     جبکہ جنوبی/جنوب مشرقی  اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔   
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں   موسم گرم اور مرطوب    رہنے کا امکان۔تا ہم  ژوب،موسیٰ خیل ،بارکھان، کو ہلو،ڈیرہ بگٹی  اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش  کا امکان ہے۔   
  کشمیر اور   گلگت بلتستان   میں مطلع ابرآلود   رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان  ہے۔جبکہ کشمیر  میں  چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔     
گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران  سندھ، بالائی خیبر پختونخوا،   پنجاب   اور کشمیر   میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  جبکہ   چند مقامات پرموسلادھار بارش ر یکارڈ ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔
سب سے زیادہ   بارش سندھ میں ٹنڈو جام 147، چھور 140، مٹھی 119، میرپورخاص 90، بدین 74، حیدرآباد (ایئرپورٹ 58، سٹی 46)، ٹھٹہ 14، پڈعیدن 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

خیبر پختونخوا میں دیر 61، مالم جبہ 25، چراٹ 22، بالاکوٹ 22، کاکول 18، پاراچنار 06 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی

 کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 60، مظفرآباد (سٹی 45، ایئرپورٹ 32) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان میں بارکھان 29، خضدار 01، پنجاب: گوجرانوالہ 22، مری 12، رحیم یار خان ، سیالکوٹ (ایئرپورٹ) 08، کروڑ (لیہ) 04، ملتان (ایئرپورٹ)میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔     

آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

   نوکنڈی،  دالبندین 44، سبی اورچلاس   میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں