1

 اپنی  جانیں قربان کرکے ساتھیوں کی زندگیاں بچانے والے پولیس اہلکاروں نے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی

(24نیوز)  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوات کے تھانہ کبل کے قریب خودکش حملے کی پرزور مذمت  کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس  کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے سوات میں آج خودکش حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے لئے بارگاہ ایزدی سے ؓصبر جمیل عطا ہونے کی دعا کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اپنی  جانیں قربان کرکے  ادارہ کے تقدس اور ساتھیوں اور شہریوں کی زندگیاں بچانے والے پولیس اہلکاروں نے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی۔  بہادر پولیس جوانوں نے اپنی جانیں دے کر خودکش بمبار کو  تھانے کے اندر جانے سے روکا۔  میں شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صح تیابی کیلئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں