1

شاہ عالم مارکیٹ میں کھلونوں کی دکان میں آتشزدگی

(  عابد چودھری،فاران یامین ) شاہ عالم مارکیٹ کے علاقے میں کھلونوں کی  دکان میں آتشزدگی، ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پلازے کی پہلی منزل پر واقع کھلونوں کی دکان میں لگی، اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کر دی۔

حکام کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فضا میں خوفناک واقعہ!ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی

دوسری جانب لاہور میں ایک اور افسوسناک واقعہ کے دوران نصیر آباد کے علاقے میں مبینہ تشدد کے بعد 12 سالہ گھریلو ملازمہ کنیز فاطمہ جاں بحق ہو گئی۔

 پولیس نے بچی کے والد جاوید کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 پولیس کے مطابق کنیز فاطمہ فیصل آباد کی رہائشی تھی اور گزشتہ ایک ماہ سے صوفی اعجاز کے گھر گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی۔

 ایف آئی آر کے مطابق والد جاوید کا کہنا ہے کہ مالک کی بہو نے انہیں فوری لاہور پہنچنے کے لیے کہا۔ وہ اپنی اہلیہ اور بھائی کے ہمراہ لاہور پہنچے تو بتایا گیا کہ ان کی بیٹی گلاب دیوی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ والد کے مطابق ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ کنیز فاطمہ مردہ حالت میں لائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں