
(عیسیٰ ترین ) گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر سمیت چاروں اہلکار بازیاب ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد دیگر اہلکاروں کے ہمراہ گوادر سے کوئٹہ آتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے دیگر اہلکاروں میں پرسنل اسٹاف آفیسر ڈاکٹر ارشاد بلیدی اور ڈرائیور حاتم بدل شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق گوادر یونیورسٹی کے چاروں اہلکار 13 مئی کو لاپتہ ہوئے تھے،پولیس ذرائع نے بتایا کہ چاروں اہلکار ضلع مستونگ سے ہی بازیاب ہوگئے۔
خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وائس چانسلر اتوار کی شام اپنے گھر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : مدینہ انتظامیہ کا یومِ عرفہ ،نمازِ عید کیلئے شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان