
(احمد منصور)سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران متعدد خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے، ہلاک خوارج دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزکے ہاتھوں فتنہ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ ان کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں:1500 اور 100 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
خیال رہے کہ سکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔






