
(عمر خطاب )کالام بحرین روڈ پر کلاؤڈ برسٹ کے بعد لینڈ سلائیڈنگ،مقامی لوگوں اور سیاحوں نے بھاگ کر جان بچائی۔
تفصیلات کے مطابق مون سون کی شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں قدرتی آفات کے خطرات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ۔
خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام سوات میں کالام بحرین روڈ پر کلائوڈ برسٹ کے بعد مٹی و پھتر برقی رفتار سے بہنے لگے، مقامی لوگوں اور سیاحوں نے بھاگ کر جان بچائی۔
مون سون کی بارشوں کے دوران پہاڑی مقامات پر کلائوڈ برسٹ گلیشیرز پھٹنے لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں شدیدطغیانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:2 سے 3 دن انتہائی اہم ،گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے
محکمہ موسمیات اور مقامي انتظامیہ نے سیاحوں اور شہریوں کو شدید بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں کا سفر احتیاط سے کرنے اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔






