13

سستی بجلی میں کونسی بڑی رکاوٹ؟ وزیر توانائی  کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آگیا 

(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کو مخصوص اوقات میں شہریوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کی اجازت نہیں دے رہا، تاہم حکومت اس سہولت پر عالمی ادارے کو راضی کرنے کے لیے مذاکرات کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں “بیٹری اسٹوریج فلیکسیبلٹی 2026” کانفرنس سے خطاب اور ماہرین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ اس خصوصی سہولت سے ملک میں بجلی کی کھپت میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا جامع توانائی پلان آئندہ سال اپریل میں جاری کیا جائے گا، جس کے تحت مستقبل میں شہری دن کے وقت حاصل ہونے والی شمسی توانائی کو اسٹور کر کے رات کو استعمال کر سکیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:کیا ہونڈا موٹر سائیکل سستی ہو گئی؟نئے ماڈل نے سب  کو حیران کر دیا!

وزیر توانائی نے مزید بتایا کہ اس وقت ملک کی مجموعی بجلی پیداوار میں صاف توانائی کا حصہ 55 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جسے 2035 تک 90 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ بیٹری اسٹوریج کے بغیر یہ ہدف حاصل کرنا ممکن نہیں۔ اسی لیے حکومت ملک میں بیٹریوں کی درآمد کے بجائے ان کی مقامی مینوفیکچرنگ اور مقامی انجینئرنگ کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں