9

سرکاری کالجوں کیلئےایک ارب 54 کروڑکا ضلعی ترقیاتی پیکج منظور

( علی رامے )پنجاب کے سرکاری کالجوں کے لیے ایک ارب 54 کروڑ روپےکا ضلعی ترقیاتی پیکج منظورہوگیا۔
ضلعی ترقیاتی پیکج کے تحت سرکاری کالجوں میں سہولیات اپ گریڈ ہوں گی،پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہوگی۔
پی اینڈ ڈی بورڈ کے مطابق کالجوں میں فرنیچر، لیبارٹریز، واش رومز اور سیکیورٹی بہتر بنائی جائے گی،صوبہ بھر کے سرکاری کالج ضلعی ترقیاتی پیکج سے مستفید ہوں گے،تعلیمی انفراسٹرکچر کی بہتری اور دیگر سہولیات بھی مہیا کیں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا مندی پر اختتام ،ڈالرکی قدرمیں استحکام
پی اینڈ ڈی بورڈکے مطابق سرکاری کالجوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو کام سونپ دیا گیاہے،ضلعی ترقیاتی پیکج سے سرکاری کالجوں میں ترقیاتی کام تیز ہوں گے،طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول اور آئی ٹی لیبزکی سہولیات میسر ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں