4

سندھ کابینہ کا کاشت کاروں کو چار ہزار روپے فی ایکڑ امداد کا اعلان ، 57 ہزار کاشت کاروں کو براہ راست ادائیگی ہوگی

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں گندم آبادگاروں، لینڈ ریکارڈ، صحت، کھیل، اعلیٰ تعلیم اور دیگر شعبوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ نے گندم آبادگاروں کے لیے اضافی سبسڈی پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ خوراک کو گندم فراہم کرنے والے ہاریوں کی اضافی سبسڈی ایک ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار روپے فی من کردی۔

25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے آبادگار سبسڈی کے اہل ہوں گے، جبکہ تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار آبادگاروں کو پیکیج سے فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ اس پر 14.9 ارب روپے خرچ ہوں گے اور مجموعی سبسڈی تقریباً 16 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ نئی رجسٹریشن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں