
(شاہدسپراء)لیسکو کے افسران اور ملازمین کے بجلی چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بجلی کی تقسیم کارکمپنی نے بجلی چوری کرنے پر متعلقہ سب ڈویژن کے انچارج اور سینئر آفیسر کو نوکری سے برخاست کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا،چوری میں ملوث افسران و ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا بھی حکم دیدیا گیاہے،افسران و ملازمین کے گھروں میں بجلی چوری پکڑے جانے پر متعلقہ انچارج کیخلاف مقدمہ بھی درج ہو گا۔
چوری میں ملوث افسران و ملازمین اور متعلقہ سب ڈویژن کے سٹاف کیخلاف قانونی کارروائی ہو گی، متعلقہ انچارج اور سینئر آفیسر کو نوکری سے بھی برخاست کر دیا جائیگا،ڈائریکٹر کسٹمر سروسز عباس علی نے تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:فارن فنڈنگ کیس؛چالان کی اسکروٹنی مکمل، سماعت ملتوی
مراسلے کے متن کے مطابق لیسکو کے بعض افسران و ملازمین میٹرز کے بغیر بجلی استعمال کر رہے ہیں،انہوں نے میٹرز کو بائی پاس کر کے بجلی کا استعمال شروع کر رکھا ہے، کمپنی کے بعض افسران و ملازمین کے میٹرز فنکشنل نہیں ہیں۔