
(روزینہ علی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک سے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ملاقات کی،ملاقات میں سندھ کی ماحولیاتی صورتحال اور ماحولیات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے ماحول کے تحفظ کے لیے وفاقی وزیر کے اقدامات کو سراہا،دونوں رہنماؤں نے سندھ میں اربن فاریسٹ گرین انیشیٹو پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا، وفاقی وزیر نےیومِ آزادی کے موقع پر سندھ میں شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان کیا،وفاقی وزیر نےوزیر ریلوے کی مشاورت سے سندھ میں ریلوے لائنوں کے اطراف اربن فاریسٹ قائم کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا۔
گورنر سندھ نے وفاقی وزیر کو گورنر ہاؤس کراچی کے دورے کی دعوت دی،انہوں نے وفاقی وزیر کو گورنر ہاؤس میں طلبہ و طالبات سے ماحولیاتی آگاہی پر خطاب کی دعوت بھی دی، وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے گورنر سندھ کی دعوت قبول کر لی
علاوہ ازیں ،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے سیاسی ہم آہنگی، استحکام اور قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر نے گورنر سندھ سید نہال ہاشمی کی سیاسی جدوجہد اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا”آپ ہمارے ہیرو ہیں”۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم ڈویژن نے عالمی بینک کے تعاون سے گیس سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کا لائحہ عمل تیار کر لیا






