12

وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان, کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید محمد افضل زیدی کا تبادلہ کر دیا ہے.

 وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت قائم امپلیمنٹیشن ٹریبونل فار نیوز پیپر ایمپلائز کی چیئرپرسن کے عہدے پر ظلِ ہما کو 3 سال کیلئے تعینات کر دیا گیا ہے.

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق گریڈ 20 سے تعلق رکھنے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے افسر سید محمد افضل زیدی کو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے سے تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

 دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق ظلِ ہما کو ایم پی ون اسکیل میں وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت قائم امپلیمنٹیشن ٹریبونل فار نیوز پیپر ایمپلائز (آئی ٹی این ای) کی چیئرپرسن تین سال کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر مقرر کیا گیا ہے.

 نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری نیوز پیپر ایمپلائز (کنڈیشنز آف سروس) ایکٹ 1973 کے سیکشن 12(A)(2) اور ایم پی اسکیلز پالیسی 2020 کے تحت مقررہ شرائط و ضوابط کے مطابق ہو گی اور اس کا اطلاق عہدے کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے ہو گا.

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل عاصم منیر کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں