
(اشرف خان)اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوکر 279.74 روپے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 58پیسے کمی سے 324 روپے جبکہ برطانوی پاونڈ 1.32 سستاہوکر 377.81 روپے اور یو اے ای درہم 15پیسے کم ہوکر 76.66 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 18 پیسے کمی سے 74.83 روپے پرآگیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 277.77 روپے سے کم ہوکر 277.76 روپے پر بند ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل عاصم منیر کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ






