6

بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ اطلاق کن صارفین پرہوگا؟

(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئرن اینڈ سٹیل سیکٹر کے 100 کے مینوفیکچررز، میلٹرز، ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس کے لیے بجلی کے استعمال پر 5 روپے فی یونٹ کے حساب سے سیلز ٹیکس عائد کر دیا، جس کے باعث سٹیل مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ایف بی آر نے سٹیل صنعت کیلئے نیا سیلز ٹیکس جنرل آرڈر جاری کر دیا، سٹیل صنعت کی منتخب کمپنیوں پر بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ کردیا گیا، متعلقہ ڈسکوز بجلی کے بلوں میں 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس وصول کریں گے۔

میلٹرز، ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس پر نیا ٹیکس لاگو ہوگا، اسکریپ کی درآمد کی مخصوص شرط پوری کرنے والی کمپنیوں پر ٹیکس عائد ہوگیا۔

ایف بی آر کے مطابق اس اقدام کا مقصد سٹیل سیکٹر میں ٹیکس نظام کو مزید موثربنانے کی کوشش ہے، آرڈر کا اطلاق 4 اگست 2026 کے نوٹیفکیشن کے تحت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سنی اتحاد کونسل کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم ، چیئرمین کا نام بھی سامنے آ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں