5

ججز تقرری سمری کی صدر کی جانب سے منظوری نہ دیئے جانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر 

(24نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ  میں ججز تقرری سمری کی صدر کی جانب سے ابھی تک منظوری نہ دیئے جانے کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

جسٹس ارباب طاہر کل درخواست پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے پٹیشن کو نمبر لگا دیا ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدر کو ان کے سیکرٹری کے ذریعے ججز تعیناتی سمری منظوری کی ہدایت کی جائے۔ 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 20 اور 21 جولائی کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے مختلف ہائی کورٹس میں ججز تعیناتی کی سفارش کی، جوڈیشل کمیشن نے 19 ججز کی تعیناتی کی سفارش کی تھی،ایڈووکیٹ لقمان ظفر نے زاہد آصف چودھری ایڈوکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں