7

کانسٹیبل اوراسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت کئی آسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے پاکستان ریلویز پولیس کے ملازمین کے سروس سٹرکچر میں اہم تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے کانسٹیبل، ڈرائیور کم کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کی آسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری آفس میمورنڈم کے مطابق یہ فیصلہ 18 جون 2026 کو کمیٹی برائے اپ گریڈیشن/ری ڈیزگنیشن آف پوسٹس کے اجلاس میں کیا گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کانسٹیبل اور ڈرائیور کم کانسٹیبل کی پوسٹیں بی ایس 5 سے بی ایس 7، ہیڈ کانسٹیبل کی پوسٹ بی ایس 7 سے بی ایس 9 جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کی پوسٹ بی ایس 9 سے بی ایس 11 میں اپ گریڈ کی گئی ہے۔

 آفس میمورنڈم میں واضح کیا گیا ہے کہ اپ گریڈیشن کا اطلاق بھرتی کے قواعد (Recruitment Rules) میں ضروری ترمیم اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 31 دسمبر 2008 کے متعلقہ ضابطوں کے مطابق اپ گریڈ شدہ آسامیوں کو پُر کیے جانے سے مشروط ہو گا۔

یہ مراسلہ وزارتِ ریلوے کے 11 جون 2026 کے ریفرنس کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  اگر آئین کے اندر رہ کر نئے صوبے بنائیں جائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، رانا ثنا اللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں