9

وفاقی حکومت نے افسران کے اضافی چارج، تقرر و تبادلوں اور سٹڈی لیو کے احکامات جاری کردیئے

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کے افسران کے اضافی چارج، تقرر و تبادلوں اور اسٹڈی لیو کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سیکریٹری وزارت تعلیم ندیم محبوب کو تفویض سیکریٹری بحری امور ڈویژن کے اضافی چارج میں مزید 3 ماہ کیلئے توسیع کی گئی ہے جو کہ 29 جولائی 2026 سے شمار ہو گی۔

ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے عبدالقادر کی 15 ستمبر 2026 سے 15 اگست 2027 تک بیرونِ ملک اسٹڈی لیو منظور کی گئی ہے، چھٹی مکمل ہونے پر وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کریں گے۔

دریں اثناء، بلوچستان محکمہ صحت کی سینئر لیڈی میڈیکل آفیسر (گریڈ 18) ڈاکٹر ملیحہ خداداد کو تبدیل کر کے پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد میں میڈیکل آفیسر (گریڈ 18) تعینات کیا گیا ہے، ان کی تعیناتی 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کی گئی ہے، ایک اور نوٹیفکیشن کے تحت نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن  کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (گریڈ 17) حافظ عاصم محمود جوئیہ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل فشریز پنجاب، لاہور میں بجٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر (گریڈ 17) کے طور پر تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے۔

دریں اثناء، وفاقی حکومت کی جانب سے سیکشن افسران کے   کئے گئے تقرر و تبادلوں کے احکامات کے مطابق سیکشن افسر وزارت تعلیم راشد احمد کی خدمات پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ سیکشن افسر امجد عالم شیر ملک  کا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی، سیکشن افسر فرحان اختر کا وزارت صحت سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی تبادلہ کیا گیا ہےجبکہ تقرری کی منتظر طیبہ علی سیکشن افسر وزارت تعلیم تعینات کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جملہ احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کانسٹیبل اوراسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت کئی آسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں