8

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام2026: مفتی عبد الرحیم کا  نوجوانوں کو قومی ذمہ داریوں کا پیغام

(24نیوز)آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے تحت چانسلر الغزالی یونیورسٹی مفتی عبد الرحیم کی خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں پاکستان بھر کے 21 سٹیشنز سے شریک 6 ہزار 150 سے زائد طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ 

مفتی عبد الرحیم نے اپنے خطاب میں نظریۂ پاکستان، ریاست کی اہمیت، فتنۃ الخوارج اور قومی سلامتی کے موضوعات پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کی عظیم نعمت اور امانت ہے، جس سے محبت، اس کی حفاظت اور ترقی ہر شہری کی دینی و قومی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن، انصاف، عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ریاست اور حکمرانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، مضبوط اور پرامن معاشرہ ریاستی ذمہ داریوں کی مؤثر ادائیگی سے ہی قائم ہو سکتا ہے۔

نشست کے دوران مفتی عبد الرحیم نے فتنۃ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو عظیم دینی اور قومی فریضہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں، جبکہ اسلام امن، بے گناہ جانوں کے تحفظ اور فساد کے خاتمے کی تعلیم دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں میں اضافے کا امکان، لیسکو نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کو بھجوا دی

چانسلر الغزالی یونیورسٹی نے غزوۂ اُحد میں حضرت اُمِّ عمارہؓ کی جرأت اور قربانی کو خواتین کے معاشرے اور قومی سلامتی میں مؤثر کردار کی عملی مثال قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں