8

’’اپناگھربنانے کاخواب ہوگا اب پورا‘‘ تعمیراتی شعبےکے حوالے سے اہم خبر

( اشرف خان)نئے مالی سال کے بجٹ میں جائیداد پر ٹیکس کا بوجھ کم ہونے کے ساتھ  ساتھ ہی بینکوں سے ایک کروڑ روپے تک قرض ملنے سے اپنے گھر کا خواب پورا ہوسکے گا۔
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرزکے سرپرست اعلی محسن شیخانی کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 65 ہزار افراد بینکوں سے اپنے گھر کے لئے قرض لے سکیں گے، تعمیراتی شعبہ چلے گا تو اس سے منسلک 70 انڈسٹریز بھی چلیں گی۔
 محسن شیخانی کاکہناہے کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے رواں مالی سال تعمیراتی شعبے میں بہتری کی امید ہے ،ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے حکومت کی جانب سے مالی سہولت کا اعلان خوش آئند ہے،بینکوں کی فنانسنگ سے ہاؤسنگ انڈسٹری میں سرگرمیاں بڑھنے کی امید ہے،مالی سہولت ملنے سے تعمیراتی شعبے میں تیزی آ سکتی ہے۔
 محسن شیخانی کامزیدکہناہے کہ سیمنٹ اور دیگر تعمیراتی اشیاء کی قیمتیں ہاؤسنگ سیکٹر کی رفتار پر اثرانداز ہو رہی ہیں،تعمیراتی شعبے کی بحالی کے لیے مسلسل اور مستقل پالیسیوں کی ضرورت ہے،وزیراعظم کے اعلان کردہ ایک کروڑ روپے تک کے قرض سے پہلے سال 65 ہزار افراد کو ہاؤسنگ فنانس کی سہولت ملنے کی توقع ہے،ہاؤسنگ فنانس اسکیم کے لیے آئندہ بجٹ میں رقم بڑھانا ہوگی،ایک لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ آمدن والے افراد کے لیے بھی ہاؤسنگ فنانس اہم سہولت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلعی ججز اور ہائی کورٹ افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں اضافہ
محسن شیخانی کے مطابق تعمیراتی لاگت میں اضافے کے باعث گھروں کی تعمیر پر اخراجات بڑھ رہے ہیں،ہاؤسنگ سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے تعمیراتی لاگت کم کرنا ضروری ہے،تعمیراتی شعبہ نئے مالی سال میں بحالی کی جانب گامزن نظر آ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں